جرائم

بنوں: مارٹر گولہ پھٹنے سے دو بھائیوں سمیت مدرسہ کے تین طلبہ جاں بحق

تھانہ ٹاؤن شپ کی حدود میں میوزک پروگرام کے دوران گولیاں چلنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

بنوں: سب ڈویژن وزیر میں مارٹر گولہ پھٹنے سے مدرسہ کے تین کم عمر بچے جاں بحق؛ جبکہ بنوں ہی کے تھانہ ٹاؤن شپ کی حدود میں محفلِ موسیقی میں گولیاں چلنے سے ایک شخص جاں اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق پہلا حادثہ سب ڈویژن وزیر کے علاقے سین تنگی جانی خیل میں پیش آیا جہاں دینی مدرسے کے طلباء کھیل رہے تھے کہ اتنے میں اچانک مارٹر گولہ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تین کم سن طلباء جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا آپریشنز میں آٹھ؛ میانوالی تھانے پر ناکام حملے میں 4 شدت پسند مارے گئے

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں دو بھائی؛ ذیشان اور وہاب ولد عبید اللہ، اور عالمزیب ولد جہانگیر شامل ہیں۔

دوسری جانب تھانہ ٹاؤن شپ کی حدود میں میوزک پروگرام کے دوران گولیاں چلنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق علاقہ بیزن خیل کے ایک حجرے میں میوزک پروگرام چل رہا تھا کہ دو پارٹیوں کے بیچ تکرار شروع ہونے کے بعد نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں فائرنگ کے نتیجے میں زعفران ولد نور باقی موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ شفیع الرحمن زخمی ہو گیا۔ بعدازاں زخمی، اور نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button