جرائم

ایف بی آر کے افسر نے کسٹم ہاؤس پشاور کے سامنے شہری کو قتل کر دیا

مقتول کی شناخت سامنے نہیں آ سکی ہے؛ پولیس تحقیقات میں مصروف، ابتدائی طور پر واقعہ لین دین کا تنازعہ لگتا ہے۔

پشاور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے افسر نے کسٹم ہاؤس پشاور کے سامنے بندوق سے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عرفان اللہ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو میں بطور ایڈیشنل کمشنر تعینات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرم لوئر: مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کا حملہ، 39 افراد جاں بحق، 28 زخمی

مقتول کی شناخت سامنے نہیں آ سکی ہے؛ پولیس تحقیقات میں مصروف، ابتدائی طور پر واقعہ لین دین کا تنازعہ لگتا ہے۔

واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مصروف سڑک پر سفید رنگ کی گاڑی کے پاس لاش پڑی ہے جس کے پاس ایک خاتون، اور چند بچے رو رہے ہیں جبکہ ملزم دیدہ دلیری کے ساتھ دن دیہاڑے ہاتھ میں اسلحہ تھامے لاش کے پاس ہی چکر لگا رہا ہے اور آتی جاتی گاڑیوں کو نہ رکنے کا اشارہ بھی کر رہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button