جرائم
بنوں: سات مغوی پولیس اہلکار بحفاظت بازیاب
مقامی مشران نے جرگہ کے ذریعے سات مغوی اہلکاروں کو رہا کروایا۔ ڈی پی او بنوں نے مزید بتایا کہ مغویوں کو بغیر کسی تاوان یا شرائطِ کے رہا کروایا گیا ہے۔ ضلعی پولیس افسر ضیا الدین
بنوں: مقامی مشران کی کوششیں رنگ لے آئیں، گزشتہ شب روچہ چیک پوسٹ سے اغواء کئے جانے والے سات پولیس اہلکار بحفاظت بازیاب کرا لئے گئے۔
ضلعی پولیس افسر ضیا الدین کے مطابق مقامی مشران نے جرگہ کے ذریعے سات مغوی اہلکاروں کو رہا کروایا۔ ڈی پی او بنوں نے مزید بتایا کہ مغویوں کو بغیر کسی تاوان یا شرائطِ کے رہا کروایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت داخلہ کا 24 نومبر کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ
یاد رہے کہ گزشتہ شب احمد زئی سب ڈویژن سے 7 پولیس اہلکاروں کو اغواء کیا گیا تھا۔ نامعلوم مسلح کی جانب سے روچہ چیک پوسٹ پر قبضہ کر کے پولیس اہلکاروں کو اغواء کیا گیا جن کی بازیابی کیلئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا تھا۔