جرائم

ملاکنڈ: سی ٹی ڈی آپریشن میں تین خطرناک دہشت گرد مارے گئے

زرائع کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی اور دیگر فورسز نے مل کر مشترکہ آپریشن کیا۔

ملاکنڈ کے علاقے شاہ کوٹ خوگدرا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے تین خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

زرائع کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی اور دیگر فورسز نے مل کر مشترکہ آپریشن کیا۔ اس کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کمانڈر عبداللہ، زکریا، اور رضوان شامل ہیں جو مختلف کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

زرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے مزاحمت کی لیکن سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔ زرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اِس سلسلے میں مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں تاکہ دہشت گردوں کے کسی ممکنہ نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر: سیکورٹی فورسز کیلئے پانی لے جانے والا ڈرائیور قتل، ٹینکر نذرآتش

اِس قبل، 8 نومبر کو، ملاکنڈ ہی میں موسیٰ مینہ لیویز پوسٹ، درگئی، میں فائرنگ کے نتیجے میں دو لیویز اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا۔ زرائع کے مطابق فائرنگ مبینہ طور پر لیویز اہلکار نے کی تھی جس کا کچھ روز قبل اس پوسٹ سے تبادلہ ہوا تھا۔

وقوعہ کے بعد مقتول اہلکاروں کے ورثا نے درگئی مین چوک پر احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا تھا اور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ واضح کیا تھا کہ مطالبہ پورا ہونے تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button