جرائمعوام کی آواز
ایبٹ آباد: گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے والدین کو قتل کر دیا، دو ماہ بعد لاشیں برآمد
ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے گاؤں ملکاں میں دو ماہ قبل گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے دوستوں کے ساتھ مل کر والدین کو کنویں میں پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق، قربان علی شاہ نے اگست 2024 میں اپنے والدین کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ حویلیاں میں درج کروائی تھی۔ تاہم دو ماہ بعد دونوں میاں بیوی کی لاشیں برآمد کنویں سے برآمد کر لی گئیں۔ لاشوں کو فوری طور پر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بیٹے قربان علی شاہ کو گرفتار کر کے دو دوستوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔