جرائمعوام کی آواز

شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 4 عسکریت پسند ہلاک جبکہ 3 زخمی

شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے آنے والی عسکریت پسندوں کی ایک تشکیل پر کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا، جب کہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

سیکیورٹی اداروں نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات گئے سیکیورٹی فورسز نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 20 سے 25 عسکریت پسندوں کی سرحدی علاقے میں داخلے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

اس دوران فورسز نے جدید ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ کواڈ کاپٹر ڈرون کا بھی استعمال کیا تاکہ عسکریت پسندوں کو پاکستان کی حدود میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button