جرائمعوام کی آواز

کوئٹہ: ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ، 25 افراد جانبحق، 40 سے زائد زخمی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آج صبح ریلوے اسٹیشن پر زوردار دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جانبحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کو پشاور کے لئے صبح 9 بجے روانہ ہونا تھا، تاہم ٹرین پلیٹ فارم پر نہیں پہنچی تھی کہ دھماکا ہو گیا۔ دھماکا ریلوے اسٹیشن کے ٹکٹ گھر کے قریب ہوا۔

ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ، محمد بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ دھماکہ ممکنہ طور پر خودکش حملہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت پلیٹ فارم پر 100 سے زائد افراد موجود تھے۔

سول ہسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر نور اللہ نے بتایا کہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، اور زخمیوں کے علاج کے لئے اضافی ڈاکٹروں اور طبی عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نور اللہ کے مطابق، دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button