جرائمعوام کی آواز

پاراچنار: مسافر گاڑی پر حملہ دو افراد جانبحق، انتقامی کارروائی میں چار افراد کو یرغمال بنا لیا

پشاور سے پاراچنار جانے والی مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق زخمی خاتون اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لوئر کرم کے علاقے ڈاڈکمر میں پیش آیا، جہاں مسافر گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ جانبحق ہونے والوں میں گاڑی کے ڈرائیور مشتاق علی اور وہاب علی شامل ہیں، جبکہ زخمی خاتون زوجہ ابرار کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب اس واقعہ کے فوراً بعد علی زئی کے قریب عرفانی نامی گاؤں میں مشتعل افراد نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ڈاڈکمر کے واقعہ کے بدلے میں چار افراد کو پکڑ لیا۔ ان افراد کا تعلق اپر کرم کے مختلف قبائیل سے تھا، جنہیں زندہ پکڑ کر اپنے پاس رکھا گیا ہے۔

سنٹرل کرم کی انتطامیہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ٹی این این کو بتایا کہ جوں ہی ڈاڈ کمر میں ناخوشگوار واقع پیش آیا تو اس کے فورا بعد علی زئی کے گاؤں عرفانی کلے کے مشتعل افراد اپر کرم کے مینگل اور ځدران قبیلے سے تعلق رکھنے والے جہانگیر ځدران حال کارخانو کیمپ صدہ اورنسیم مینگل حال کارخانوں کیمپ سمیت دو دیگر افراد کو زندہ پکڑ کر یرغمال بنا لیا۔

انکا مزید کہنا ہے کہ تحویل میں لئے جانے والے چاروں افراد کی زندگی خطرے میں ہیں، تاہم پولیس کو فوری اقدامات اٹھانے کو کہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button