جرائمعوام کی آواز
ڈولفن آیان کیس: خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
خیبرپختونخوا میں پہلی بار پیکا ایکٹ (پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ) کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ خواجہ سرا ڈولفن آیان کی درخواست پر تھانہ ہشت نگری میں سات ملزمان بشمول عمران کے خلاف درج کیا گیا۔
ڈولفن آیان نے مقدمہ میں الزام عائد کیا کہ 2023 میں ملزم عمران اور اس کے ساتھیوں نے شبقدر سے اسے اسلحہ کی نوک پر اغوا کیا اور اپنے حجرے میں لے جا کر اس کی نازیبا ویڈیو بنائی۔ یہ ویڈیو بعد میں بلیک میلنگ کے لئے استعمال کی جاتی رہی۔
انکا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے ان کی زندگی اور خاندان کی عزت پر شدید منفی اثر پڑا ہے۔ ایف آئی آر میں آیان نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔