جرائمعوام کی آواز

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے میجر سمیت 3 جانبحق

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 خوارج ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے میجر اور دو فوجی جوان جانبحق ہو گئے.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بنوں کے علاقے بکا خیل میں آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے تلاش کیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوئے اور پاک فوج کے میجر عاطف خلیل اور نائیک آزاد اللہ، غضنفر عباس نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید میجر عاطف خلیل کی عمر31سال اور وہ سدھنوتی آزاد کشمیر کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے دو جوانوں میں نائیک آزاد اللہ تھے، جن کی عمر36 سال اور وہ ضلع کرک کے رہائشی تھے جبکہ شہید لانس نائیک غضنفر عباس کی عمر 35 سال اور وہ ضلع لیہ کے رہائشی تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا جب کہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں بھی ایک خارجی ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور شہدا کی قربانیاں ہمارے حوصلے بلند کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے 29 اور 30 اکتوبر کی درمیانی شب ژوب کے جنرل ایریا سمبازا میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور خارجیوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک خارجی مارا گیا اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button