مردان، ہری پور میں بچوں کے ساتھ جنسی ذیادتی کے واقعات، پانچ سالہ بچی جانبحق
مردان کے علاقہ طورو میرہ کے گاؤں سوکئی میں پانچ سالہ بچی کو قتل کرکے لاش گھر کے سامنے پھینک دی گئی، ذرائع کے مطابق پانچ سالہ بچی دوپہر کو پڑوس میں کھیلنے گئی اور بعد ازاں اس کی لاش گھر کے سامنے پڑی ہوئی ملی۔
پولیس کے مطابق بچی کے سر اور گردن پر زخموں کے نشانات موجود تھے، واقعے کے بعد بچی کی لاش کو پہلے طورو کے مقامی ہسپتال اور بعد میں مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کرلیا گیا۔ جہاں سے اسے باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔
بچی کی لاش سے سیمپلز لیکر تجزیے کے لئے فارنزک لیب ارسال کردئیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے خدشات ہیں۔ تاہم میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی اس حوالے سے حتمی رائے دی جاسکے گی۔
پولیس تھانہ طورو کے عملے نے بچی کے باپ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کی دفعہ 302 اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
دوسری جانب ہری پور تھانہ صدر کی حدود پنڈ ہاشم خان امام مسجد کی دو بہن بھائی کے ساتھ جنسی ذیادتی کا واقع رونما ہوا۔ مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 376/53CPA کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔