جرائمعوام کی آواز

باجوڑ: سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 9 ہلاک

سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک خوارج میں 2 خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب خارجی لیڈر سید محمد عرف قریشی استاد بھی شامل تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد  ہوا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button