جرائمعوام کی آواز

بونیر: پولیس موبائل وین پر ریموٹ بم دھماکہ، 4 اہلکار زخمی

ضلع بونیر کے علاقے کنکوئی مندنڑ میں پولیس موبائل وین پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس سب انسپکٹر شاہد خان سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، دھماکے میں سب انسپکٹر شاہد خان شدید زخمی ہیں، جبکہ دیگر اہلکاروں کو معمولی زخم آئے ہیں۔ دھماکے کے بعد بونیر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ دو دن قبل اسی علاقے سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ڈی ایس پی کے گھر پر ہونے والے دھماکے کے بعد پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، نامعلوم افراد نے بارودی مواد اس جگہ پر رکھا تھا، جس کے باعث پولیس موبائل وین دھماکے کا نشانہ بنی۔

دھماکے سے پولیس موبائل وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ مزید تحقیقات اور حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button