جرائمعوام کی آواز

بنوں: پولیس لائن پر دہشت گردوں کا حملہ، تین پولیس اہلکار جانبحق جبکہ تین دہشتگرد ہلاک

بنوں میں پانچ دہشت گردوں نے پولیس لائن میں حملہ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق، اس حملے کے بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین پولیس اہلکار جانبحق اور  تین دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ تاحال فائرنگ کا سلسلہ  بدستور جاری ہے۔

صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ شہید اہلکار کی نماز جنازہ کے بعد پیش آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنوں پولیس ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کر رہی ہے اور فائرنگ کے دوران چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے پولیس لائن کے اطراف کو سیل کر دیا ہے، اور علاقے میں جانی و مالی نقصان کا خدشہ موجود ہے۔ بنوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

وزیر نے واضح کیا کہ "دہشت گردی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں”۔ علاقے میں صورت حال کشیدہ ہے اور پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یاد رہے کہ آج صبح بنوں میں ہیڈ کانسٹیبل کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، جس کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button