جرائمعوام کی آواز
پاراچنار: فائرنگ کا واقعہ، 11 افراد جاں بحق، 6 زخمی
پاراچنار، پاک افغان سرحد کے قریب کنج علیزئی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 افراد جان بحق جبکہ خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق، فائرنگ کا یہ واقعہ پہاڑوں اور قریبی روڈ پر پیش آیا۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔