جرائمعوام کی آواز

خیبر پختونخوا کے 27 اضلاع میں 9 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 497 واقعات رونما ہوئے، سی ٹی ڈی

حسام الدین

خیبر پختونخوا کے 27 اضلاع میں 9 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 497 واقعات رونما ہوئے جس میں کالعدم تنظیموں کے 1 ہزار 154 دہشتگر نامزد کئے گئے، کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 209 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 244 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور 16 ملزمان کو عدالت سے سزا مل چکی ہے ۔

کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) خیبر پختونخوا کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور گورنر کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے 52 واقعات میں 39 دہشتگرد ہلا ک ہوچکے ہیں جبکہ 4 کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ضلع خیبر میں 55 واقعات میں 22 کو ہلاک اور 25 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کے 54 واقعات ہوئے ،سی ٹی ڈی نے آپریشن کرکے 27 کو ہلاک کردیا جبکہ 8 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ضلع پشاور میں دہشتگردی کے 33 واقعات میں 66 دہشتگردوں کو گرفتار جبکہ 8 کو ہلاک کیا جا چکا ہے، ضلع شانگلہ میں 6 دہشتگردی کے واقعات میں 33 دہشتگرد گرفتار اور 1 کو ہلاک کیا جا چکا ہے، ضلع سوات میں دہشتگردی کے 10 واقعات میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 3 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جنوبی وزیرستان میں 39 دہشتگردی کے واقعات میں 11 دہشتگرد ہلاک جبکہ 1 کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

ضلع باجوڑ میں دہشتگردی کے 39 واقعات میں 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ 8 دہشتگردوں کو گرفتارکیا گیا ہے ۔ ضلع بنوں میں دہشتگردی کے 40 واقعات میں 21 دہشتگردوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 15 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ ضلع بونیر میں دہشتگردی کے 2 واقعات میں 2 دہشتگردی ہلاک، ضلع چارسدہ میں 1 واقعہ میں 4 گرفتار اور4 کو ہلاک کردیا ہے ۔

ضلع دیر لوئر اور میں میں دہشتگردی کے 6 واقعات میں 2 دہشتگردی کو گرفتار ،ضلع ہنگو میں 9 دہشتگردی کے واقعات میں نامزد 2 ملزمان میں دونوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ ضلع کرک میں دہشتگردی کے 5 واقعات میں 3 دہشتگردوں کو گرفتار، ضلع کوہاٹ میں 5 واقعات میں 4دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ضلع کرم میں دہشتگردی کے 17 واعات میں 6 دہشتگردوں کو گرفتار اور 1 کو ہلاک کر دیا ہے۔

ضلع لکی مروت میں 37 دہشتگردی کے واقعات میں 14 دہشتگردوں کو ہلاک اور 8 کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ مالاکنڈ میں دہشتگردی کے 4 واقعات میں 25 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا، ضلع مانسہرہ میں دہشتگردی کے 1 واقعہ میں 4 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ضلع مردان میں 9 واقعات میں 11 دہشتگردوں کو ہلاک اور 9 کو گرفتار کیا گیا ہے، ضلع مہمند میں 8 واقعات میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک اور 1 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ضلع نوشہرہ میں7 واقعات میں 5 دہشتگردوں کو گرفتار جبکہ 2 کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ ضلع ٹانک میں 51 دہشتگردی کے واقعات میں 28 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 6 دہشتگردوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور ضلع صوابی میں 1 دہشتگردانہ واقعہ میں 1 شدت پسندکو ہلاک کیا جا چکا ہے ۔

Show More

Hassam Uddin

حسام الدین صحافت میں 15 سال کا وسیع تجربہ رکھتے ہے۔ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی میڈیا تنظیموں کے ساتھ کام کیا ہے، جہاں انہوں نے پاکستان اور افغانستان میں جنگ اور دہشت گردی سے متعلق خبریں کور کی ہیں۔ ان کی مہارت میں پارلیمانی رپورٹنگ بھی شامل ہے۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button