جرائمعوام کی آواز

چارسدہ:  جوڈیشل کمپلیکس کے باہر فائرنگ، 3 افراد جانبحق

چارسدہ میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جانبحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر چارسدہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق، واقعے کے بعد چند مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث اسے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔

واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ ملزمان کا تعین کیا جا سکے اور مزید کارروائی کی جا سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button