جرائمعوام کی آواز

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے رزمک علاقے میں آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، اور یہ عناصر معصوم شہریوں کے قتل اور ملک میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button