جرائمعوام کی آواز

ضلع کرم: متحارب قبائل کی جھڑپیں پانچویں روز بھی جاری، تازہ واقعات میں مزید جانیں ضائع

ضلع کرم میں مختلف علاقوں میں متحارب قبائل کے مابین فائرنگ اور جھڑپوں کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق جھڑپوں میں قبائل ایک دوسرے کے خلاف بھاری اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں۔

تازہ جھڑپوں میں مزید چودہ افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہوگئے، جس کی تصدیق ہسپتال ذرائع نے کی۔ مجموعی طور پر ان پانچ روز کی جھڑپوں میں 30 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

جھڑپوں کے باعث پاراچنار پشاور مین شاہراہ سمیت کئی آمد و رفت کے راستے بند ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے لاکھوں افراد محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایم این اے حمید حسین نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کی مشکلات کی طرف اشارہ کیا۔

تعلیمی ادارے بھی ان جھڑپوں کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے حکومت سے قیام امن کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button