جرائمعوام کی آواز

سوات: پولیس پارٹی پر فائرنگ، دو اہلکار زخمی، دو حملہ آور ہلاک

سوات میں تحصیل مٹہ کے علاقے باز خیلہ میں پولیس پارٹی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر نورولی شاہ سمیت دو اہلکار زخمی۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ ڈی پی او سوات نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہلاک ہونے والے نامعلوم حملہ آوروں کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button