جرائمعوام کی آواز

بنوں: ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی

بنوں میں ڈکیتی کی دو وارداتیں پیش آئی، جن میں سادہ کپڑوں میں ملبوس ایک پولیس اہلکار بھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق، دونوں وارداتوں میں دو ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہوگئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

پہلی واردات میں ڈاکوؤں نے ہنڈا موٹر سائیکل، نقدی، اور موبائل فون چھین لئے۔ دوسری واردات کچکوٹ اسد خان پل کے قریب رونما ہوئی، جہاں ڈاکوؤں نے ملک زاد خان نامی شخص کو لوٹ لیا اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

اس دوران مخالف سمت سے پولیس اہلکار علی اصغر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آ رہے تھے، جنہیں ڈاکوؤں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ اہل علاقہ نے فوری طور پر اعلانات کر کے ڈاکوؤں کا پیچھا کرنے کی کوشش کی۔ عینی شاہدین کے مطابق، دونوں ڈاکو فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button