جرائمعوام کی آواز
صوابی، جائیداد کے تنازع پر بھتیجے نے اپنے دو چچاؤں کو قتل کر دیا
خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی کے علاقے سلیم خان میں بھتیجے نے فائرنگ کرکے اپنے دو سگے چچاؤں کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعے میں ملزم کا ایک چچا زاد بھائی بھی زخمی ہوا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ملزم نے مکان کے تنازع پر اپنے دو سگے چچا کو قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم بھتیجا فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور واقعہ کی تفتیش جاری ہے