جرائمعوام کی آواز

سنٹرل جیل بنوں میں بدنظمی، قیدی نے دوسرے قیدی کو قتل کر دیا

بنوں کے سنٹرل جیل میں شدید بد انتظامی، قیدی نے دوسرے قیدی کو قتل کر دیا۔ مقتول کی شناخت شیرین زمان کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، جیل میں جھگڑے کے دوران شیرین زمان کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے باعث ان کی حالت بگڑ گئی اور دوران علاج ان کی موت واقع ہو گئی۔

واقعے کے بعد مقتول کی لاش جیل میں رکھی گئی ہے اور قانونی کارروائی کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔ بعد ازاں، مقتول قیدی کی لاش ان کے ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔

اس واقعے کے حوالے سے سنٹرل جیل بنوں کے عملے سے رابطہ کیا گیا مگر وہ موقف دینے سے انکاری ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button