جرائمعوام کی آواز

 ہنگو، نامعلوم افرا کی فائرنگ سے مولانا فدا الرحمان جاں بحق

ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں مولانا فدا الرحمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ ہنگو کے علاقے خیساری بانڈہ میں پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے مولانا فدا الرحمان کو نشانہ بنایا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق، مولانا فدا الرحمان نجی فاؤنڈیشن کے چئیرمین تھے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button