جرائمعوام کی آواز

کوئٹہ، پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، 2 اہلکار جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک اہلکار زخمی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکے سے پولیس وین کو شدید نقصان پہنچا۔ نیو کچلاک پولیس تھانے کا عملہ معمول کے مطابق گشت کر رہا تھا جب یہ دھماکہ ہوا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات میں گزشتہ روز سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب بھی دھماکہ ہوا تھا، جس میں 8 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر نے تصدیق کی تھی کہ آئی ای ڈی دھماکہ سڑک کے کنارے نصب کی گئی تھی، اور دھماکا سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے گزرتے وقت ہوا تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button