جرائمعوام کی آواز

سوات: بنڑ پولیس چوکی پر حملے میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سوات، بنڑ پولیس چوکی پر حملہ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی پی او سوات کے مطابق، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حملہ آوروں کا سراغ لگایا گیا اور گرفتاری کے بعد ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا، جن میں محمد حارث بھی شامل ہیں، جو تحریک طالبان سے تعلق رکھتے ہیں۔

ڈی پی او نے بتایا کہ محمد حارث کے والد دہشت گردی کے دوران ہلاک ہوئے تھے، اور گینگ کے تمام ممبرز آپس میں رشتہ دار ہیں۔ ان کے زیادہ تر افراد دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ گینگ کے پانچ اراکین کی شناخت کی جا چکی ہے، اور پولیس ان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے۔

یاد رہے کہ بنڑ پولیس چوکی پر حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button