جرائمعوام کی آواز

چالان کیوں کیا؟ وین ڈرائیور نے ٹریفک پولیس پر گاڑی چڑھا دی، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

پشاور کے نشتر آباد چوک پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیے جانے کے بعد ایک ڈرائیور نے طیش میں آ کر ٹریفک پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرائیور نے ٹریفک اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے سے پہلے شدید غصے کا اظہار کیا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

زخمی ٹریفک پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ ڈرائیور نے جان بوجھ کر اہلکاروں کو نشانہ بنایا اور اس واقعے کو بہ ارادہ قتل قرار دیا ہے۔

پولیس موبائل فون نمبر ٹریس کر کے ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کر رہی ہے اور ان کے جلد پکڑے جانے کی توقع ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button