جرائمعوام کی آواز

بنوں میں پولیو مہم کے دوران پولیس کانسٹیبل پر حملہ، اہلکار جاں بحق

بنوں کے تھانہ ڈومیل کی حدود میں واقع مہاجر کیمپ کے قریب پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل نور عالم خان کو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کانسٹیبل نور عالم خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ وہ کم چشمی ڈومیل کے رہائشی تھے۔

واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے متاثرہ اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کے جی این ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ بنوں پولیس نے لکی مروت پولیس کی طرح احتجاج کی کال دی ہے اور پولیس اہلکاروں کے ڈیوٹی بائیکاٹ اور دھرنے کا بھی اعلان متوقع ہے۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے امن دھرنا عبدالستار شاہ بخاری چوک میں احتجاج کے طور پر ریکارڈ کرایا جائے گا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button