جرائمعوام کی آواز

ایبٹ آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، دوسری جانب بنوں تھانہ بکاخیل کا پولیس افسر اغواء

گزشتہ رات ایبٹ آباد سیٹھی مسجد کے قریب پولیس رائیڈرز پر نامعلوم شخص کی فائرنگ ایک اہلکار جاں بحق اور دو زخمی۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں سیٹھی مسجد کے قریب پولیس اہلکاروں پر نامعلوم شخص کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تھانہ سکندر آباد کے اہلکار گشت پر تھے اور ایک مشتبہ شخص کو روکا، جس نے اچانک فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او ایبٹ آباد کے مطابق، فائرنگ کے بعد زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا۔ دوران علاج، شاہ زیب نامی اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

جبکہ دوسری جانب بنوں کے علاقے تھانہ بکاخیل میں تعینات پولیس افسر کو مسلح افراد نے اغواء کر لیا ہے۔ اے ایس آئی سخی زمان، جو اپنے گھر سے ڈیوٹی کے لئے جا رہے تھے، سرکلر روڈ سے اغواء کر لیے گئے۔ اے ایس آئی سخی زمان بنوں کے علاقے غوی والہ کے رہائشی ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر جا رہے تھے، یاد رہے کہ بکاخیل کے علاقے میں حالیہ دنوں میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button