جرائمعوام کی آواز
پشاور،یونیورسٹی ٹاؤن میں شہری کو اغواء کرنے کی کوشش پر سی ٹی ڈی پنجاب کے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج
یونیورسٹی ٹاؤن میں شہری کو اغواء کرنے کی کوشش پر سی ٹی ڈی پنجاب کے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے مقامی ٹھیکیدار کو اغواء کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد ٹھیکیدار کے ساتھیوں نے اہلکاروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق زیر حراست سی ٹی ڈی اہلکار فیصل آباد کا ہے، اور مقامی پولیس کو اطلاع دیے بغیر ٹھیکیدار کو اٹھانے کی کوشش کی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔