جرائمعوام کی آواز
صوابی، فائرنگ کے واقعے میں دو نوجوان جاں بحق
صوابی کے علاقے تھانہ یارحسین کی حدود میں فائرنگ کے واقعے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق، 22 سالہ جلال اور 22 سالہ عدنان کو مستورات کے تنازعہ پر قتل کیا گیا ہے۔
ملزمان نے مقتولین کو ایک خالی گھر میں بلا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد تھانہ یارحسین میں جلال کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔