جرائمعوام کی آواز

شمالی وزیرستان: رزمک بازار میں بم دھماکا، چار افراد جاں بحق، 10 زخمی

شمالی وزیرستان کے رزمک بازار میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے فوراً بعد، پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو رزمک ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق، دھماکے میں زخمی ہونے والے 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں بنوں ریفر کر دیا گیا ہے۔ رزمک ہسپتال میں موجود دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button