جرائمعوام کی آواز

بلوچستان، ضلع موسٰی خیل میں ٹرکوں اور بسوں سے اتار کر 23 افراد کو قتل کر دیا گیا

بلوچستان کے ضلع موسٰی خیل کے علاقے راڑہ شم کے مقام پر ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد 23 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نجیب کاکڑ کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافروں کو بسوں سے اتارا اور شناخت کے بعد 23 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔اس کے علاوہ مسلح افراد نے 10 گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اور لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردی کے اس بدترین واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button