جرائمعوام کی آواز

ہری پور میں سیشن جج کوہستان پر فائرنگ کا واقعہ، 3 ملزمان گرفتار

گزشتہ رات ہری پور کے علاقے میں سیشن جج کوہستان، فرید خان، پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر ڈی پی او ہری پور، فرحان خان نے فوری نوٹس لیا اور فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 نامزد ملزمان میں سے 3 کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ایک ملزم کی تلاش جاری ہے۔

تھانہ سٹی کی حدود میں ہونے والے اس واقعے کی تفصیلات کے مطابق، مدعی کی رپورٹ پر 4 نامزد ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 324، 34، اور 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کی ابتدائی تفتیش اور گرفتاریوں کے دوران، ایس ایچ او تھانہ سٹی، اعجاز علی، نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان غیو ر، شبیر ولد فرید خان، اور شہباز ولد الیاس کو گرفتار کیا۔ یہ تینوں ملزمان چھوہر کے رہائشی ہیں۔

تاحال فائرنگ کرنے کی وجویات سامنے نہیں آئی ہیں مگر واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button