جرائمعوام کی آواز

ڈیرہ اسماعیل خان،تھانہ درابن کی حدود میں دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، تین دہشتگرد ہلاک

تھانہ درابن ڈیرہ اسماعیل خان کی حدود میں واقع سگو پُل کے مقام پر دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ اس کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ سگو پُل پر دہشت گرد موجود ہیں اور وہاں سے گزرنے والے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔ اس اطلاع پر فوری طور پر سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ) اور دیگر متعلقہ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف یہ کارروائیاں اس ناسور کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی رٹ ہر قیمت پر برقرار رکھی جائے گی اور امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button