جرائمعوام کی آواز

پشاور: خاتون سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ثمینہ ناز اور ان کی بہن قاتلانہ حملے میں زخمی

پشاور شہر کے دلہ زاک روڈ پر خاتون سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ثمینہ ناز، ان کی ماں، اور بہن نہال تبسم پر قاتلانہ حملہ ہوا۔ حملے میں ثمینہ ناز اور ان کی بہن شدید زخمی ہوگئیں۔

دونوں بہنوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ثمینہ ناز کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، جبکہ نہال تبسم شدید زخمی ہونے کے باعث ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہے۔

ثمینہ ناز کی ماں حملے میں محفوظ رہی ہیں۔ نہال تبسم، خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی میں اسسٹنٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لی گئی ہے، اور پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button