جرائم

لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مدرسے کا مہتمم جاں بحق

 

لوئر دیر تحصیل لعل قلعہ میدان پھندارا خوڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مدرسے کا مہتمم قاری انعام اللہ جان بحق جبکہ ان کا بھائی شیخ عبدالعزیز زخمی ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مقتول قاری انعام اللہ مدرسہ جامعہ ابوبکر السلامیہ کا مہتمم تھا۔ ذرائع کے مطابق دونوں بھائی نماز فجر کے لئے جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

ملزمان فرار ہونے میں کا میاب ہوگئے۔ دنوں بھائیوں کو لعل قلعہ ہسپتال میدان منتقل کر دیا گیا جہاں پر قاری انعام اللہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ ان کے بھائی شمس الاسلام کے مطابق، ان کی کسی سے کوئی دشمن نہیں ہے پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button