جرائم

باجوڑ میں گاڑی پر بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک

 

ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند میں گاڑی پر بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ گزشتہ شب بانڈ گئی میں گاڑی پر ہوا۔

ہلاک شخص کی شناخت اعتبار خان ولد خلیل سکنہ خار کے نام سے ہوئی ہے۔ دھماکے میں نور محمد ولد مومن سکنہ ڈبری واڑہ ماموند اور عطاء الرحمن ولد محمد نور سکنہ ڈبری واڑہ ماموند زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں ملک محمد نور ٹارگٹ تھا جو اس وقت گاڑی میں موجود نہیں تھا۔ دھماکے میں خار سے تعلق رکھنے والا ایک مستری ملک محمد نور کے گھر کا جنریٹر ٹھیک کرنے کیلے انکے گھر جارہا تھا آئی ای ڈی کا شکار ہوا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button