جرائم
نوشہرہ میں نوجوان نے والد اور بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
نوشہرہ پبی کے علاقے بانڈہ نبی میں آئس کے نشے میں مبتلا نوجوان نے رقم نہ ملنے پر مشتعل ہوکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کا والد اور جوان سال بھائی جاں بحق جبکہ والدہ اور دو بہن بھائی زخمی ہوگئے۔
ایس ایچ او تھانہ پبی اشفاق خان کے مطابق سگے بیٹے ملزم اکرام احمد کی فائرنگ سے اس کا والد 55 سالہ میر احمد جان،بھائی 23 سالہ کامران احمد موقعہ پر جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں ملزم کی والدہ 44 سالہ مسماۃ نرگس بی بی، بہن 15 سالہ مسماۃ اقراء اور پانچ سالہ کمسن بھائی محمد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو مقامی لوگوںنے اپنی مدد آپ کے تحت میاں راشدمموریل ہپستال پبی منتقل کردیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد زخمی والدہ مسماۃ نرگس بی بی کی مدعیت میں سگے بیٹے کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔