نامعلوم مسلح افراد نے لکی سیمنٹ فیکٹری پر حملہ کرکے سیکیورٹی کارڈ کو قتل کردیا
غلام اکبر مروت
لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں قائم لکی سیمنٹ فیکٹری پر رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔ حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ کئی گاڑیوں کو آگ لگادی گئی ہے۔
کل رات کو لکی سیمنٹ فیکٹری میں نامعلوم مسلح افراد نے گھس کر چار فیکٹری ورکرز کو اغوا کرلیا۔ مزاحمت پر ایک سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ باقی کو وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا۔ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے فیکٹری میں ایک کرین، ایک لوڈر اور ایک ڈمپر کو آگ لگا دی۔
قتل ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کی شناخت امیرت اللہ ولد حیات اللہ سکنہ نصرانی ضلع ٹانک کے نام سے ہوئی ہےجو لکی سیمنٹ فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔ ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔ تاہم پولیس تھانہ درہ پیزو کے محرر جہانگیر خان نے بتایا کہ پولیس حکام رات گئے سے ابھی تک سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔