جرائم

نوشہرہ میں چھ سالہ بچہ جنسی زیادتی کا شکار

سید ندیم مشوانی
نوشہرہ رسالپور رشکی مدرسہ میں چھ سالہ طالبعلم کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق مدرسہ قاری آیاز رشکی میں چھ سالہ طالبعلم کے ساتھ مدرسہ کی چھت پر مدرسہ کے سینئر طالبعلم ملزم یوسف الاسلام نے زبردستی جنسی زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق بچے کی حالت غیر ہونے پر ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بچے کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر کی جانب سے جنسی زیادتی کی تصدیق کے بعد بچے کی والدہ کی مدعیت میں زیر دفعہ PPC 377 اور چلڈرن پرٹیکشن ایکٹ 50-53 CPA میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ رسالپور کے ایس ایچ او انسپکٹر کاشف خان نے تصدیق کی ہے کہ مقدمہ میں نامزد ملزم یوسف الاسلام کو فرار ہوتے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نوشہرہ میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں خطرناک حدتک اضافہ ہوچکا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button