جرائم

ضلع خیبر میں آئس کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

خیبر بھگیاڑی چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل کے ذریعے آئس کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ 20 کلوگرام ائس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایچ اوجمرود عدنان آفریدی کی خفیہ اطلاع پرانچارج بھگیاری پوسٹ خان زیب خان نےخصوصی ناکہ بندی کے دوران بھگیاری خوڑ کے راستے پر موٹر سائیکل کے ذریعے ائس کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم میران شاہ ولد ماصل شاہ سکنہ سکندرخیل غنڈی کو گرفتار کرکے جمرود حوالات منتقل کر دیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی نے ایس ایچ او جمرود سمیت پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل اور طلباء کو منشیات بالخصوص آئس کی لعنت سے بچاکر ان کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے منشیات کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے نجات دلانا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔خیبر پولیس نے منشیات بلخصوص آئس کے سمگلروں اورخرید و فروخت میں ملوث بڑے بڑے مگر مچھوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کی ہیں جو قابل ستائش ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button