جرائم

مہمند میں نامعلوم افراد نے گندم کی فصل زہریلی سپرے کرکے تباہ کردی

 

مہمند کی تحصیل پنڈیالئی ہاشم کور میں نامعلوم شرپسندوں نے گندم کی فصل پر زہریلی سپرے کرکے تباہ کردی ہے۔ 10 جریب زمین پر کاشت گندم کی فصل خاندان کے سال بھر رزق کا وسیلہ تھا۔ ملزمان کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ضلع مہمند تحصیل پنڈیالئی ہاشم کور کے متاثرہ زمیندار نوران شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ کاشتکاری کرکے اپنے غریب خاندان کی کفالت کرتا آرہا ہے۔

گزشتہ رات نامعلوم شرپسند ملزمان نے انکے 5 ایکڑ زمین پر کاشت کردہ گندم کی تیار سر سبزفصل پر زہریلی سپرے کرکے خشک چارے میں تبدیل کرکے تباہ کردیا ہے۔ جس سے ان کے خاندان کو رمضان کے اس مقدس مہینے میں سخت دکھ اور غم کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ یہ انکے سارے خاندان کی سال بھر کی محنت اور اگلے سال خوراک کا ذریعہ تھا جس سے انکو محروم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، ڈی پی او مہمند اور دیگر حکام سے تحقیقات اور ملزمان کی فوری گرفتاری اور سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button