جرائم

نوشہرہ میں رزلٹ کی خوشی ماتم میں تبدیل، دو کمسن بہنیں جاں بحق

نوشہرہ کے علاقے نظام پور درازگئی کے مقام پر روڈ حادثے میں دو بہنیں جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار ڈمپر ٹرک بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سوار پر چڑھ دوڑی۔

حادثے میں دونوں سگی کمسن بہنیں جاں بحق جبکہ انکے والد شدید زخمی ہوگئے۔

سات سالہ ادیبہ اور آٹھ سالہ رطبہ والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر اسکول جارہی تھی۔

جاں بحق ہونے والی بچیوں کا آج رزلٹ تھا۔ دونوں جاں بحق بچیوں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button