جرائم

مردان میں زبانی تکرار کے بعد دو بھائی قتل

مردان کے علاقے طورو میں کھیتوں میں مویشی چرانے پر زبانی تکرار کے بعدملزمان نے فائرنگ کرکے دو بھائی قتل کردیے۔ واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

پولیس تھانہ طورو کے عملے کے مطابق محمد ناصر ولد محمد علی سکنہ کس کلے طورو نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا والد پچاس سالہ محمد علی اور پینتالیس سالہ چچا غلام نبی پسران محمد ایوب کے ساتھ ملزمان جمشید ولد دوست محمد اور ضیاء اللہ ولد نور محمد نے اس بات پر تکرار کی اس کے کھیتوں میں انہوں نے مال مویشیوں کو کیوں چرایا ہے۔

زبانی تکرار کے بعد ملزمان نے فائرنگ کرکے انکے والد محمد علی اور چچا غلام نبی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس تھانہ طورو نے دوہرے قتل کیس کا مقدمہ ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button