جرائم
مچنی گیٹ حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور پولیس اہلکار دم توڑ گیا
پشاور مچنی گیٹ حملے میں زخمی ہونے والا پولیس اے ایس آئی جان کی بازی ہار گیا۔ تھانہ مچنی گیٹ حملے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی اے ایس آئی مظہر خان پشاور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی ہے۔
یاد رہے پشاور کے مچنی گیٹ ڈاگ لارہ میں بارہ مارچ کو دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس میں موبائل انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر مظہر خان زخمی اور کانسٹیبل اجمل اور سراج جاں بحق ہوگئے تھے۔
مظہر خان کا علاج جاری تھا تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔