جرائم

پشاور میں افطاری کے وقت باپ اور دو بیٹوں کو کیوں قتل کیا گیا؟

آفتاب مہمند

پشاور میں گزشتہ روز قتل ہونے والے ایک ہی گھر کے تین افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی۔

واقعہ گزشتہ روز عین افطاری کے وقت اس وقت پیش آیا جب ملزمان نے طیش میں آکر باپ اور دو بیٹوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں مقتول کی بیوی زخمی ہوگئی جسکو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق اسکی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

رابطہ کرنے پر تھانہ تہکال پولیس نے ٹی این این کو بتایا کہ فریقین پلوسی، توزے کے مقامی رہائشی ہیں اور کئی عرصہ سے انکے مابین جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا ہے۔ گزشتہ روز افطاری کے وقت دونوں فریقین کا آمنا سامنا ہوا جس کے بعد تکرار ہو گئی۔ تکرار کے بعد ایک فریق کے شمشاد خان، عباد اللہ، ہدایت اللہ اور شبیر اللہ طیش میں آگئے او اسلحہ اٹھا کر مخالف فریق پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں 50 سالہ نواز خان اور انکے دو بیٹے 29 سالہ اصغر خان اور 18 سالہ داؤد خان شدید زخمی ہو گئے تاہم بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاکر تینوں چل بسے۔

تھانہ تہکال پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعہ پیش آنے کے بعد ملزمان فوری طور پر فرار ہو چکے ہیں تاہم پولیس کا علاقے سمیت کئی جگہوں پر ملزمان کی تلاش و گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش بھی ہو رہی ہے۔ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button