جرائم
خیبر میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
ضلع خیبر میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ صبح سویرے ضلع خیبر کے دور آفتادہ علاقے بازار ذخہ خیل میں پیش آیا جہاں بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مکان کی چھت گرنے کے باعث گھر میں سوتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 6 افراد دب کر جاں بحق ہوگئے۔ مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ملبے سے نکالا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 بچے اور دو خواتین شامل ہیں جبکہ مقامی افراد کا بتانا ہے کہ گزشتہ تین روز سے جاری بارش کے باعث مکان بوسیدہ ہوگیا تھا۔