جرائم

چترالی نوجوان پشاور میں قتل

 

پشاور میں قاتلانہ حملے میں اپر چترال سے تعلق رکھنے والا نوجوان جان بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول عمران ‘چترالی بازار پشاور’ کے معروف تاجر حاجی فضل خان کے فرزند تھے جن کا تعلق اویر اپر چترال سے ہے۔

27 سالہ نوجوان عمران چترالی کو گزشتہ شب نیشنل کالونی نزد کاکشال میں دو موٹر سائیکل سواروں نے گولی مار کر قتل کردیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ نہ کوئی ہاتھا پائی نہ کوئی اور بات بس نوجوان کو گھر کے باہر گلی میں قتل کردیا گیا۔

چترال کی سماجی تنظیم تحریکِ تحفظِ حقوقِ چترال کے بانی پیر مختار نبی نے واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں شریف اور پرامن چترالیوں کا خون ارزاں ہوچکا ہے۔

انہوں نے آئی جی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری یقینی بناکر انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائیں۔

پیر مختار کا کہنا تھا کہ اگر قاتل 48 گھنٹے کے اندر گرفتار نہ کیے گئے تو وہ دیگر چترالیوں، سماجی تنظیم تحریک تحفظ چترالی سمیت پشاور میں روڈ بلاک احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button