جرائم

پشاور میں سیاسی سرگرمیوں سے باز نہ آنے پر باپ کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق

 

پشاور بڈھ بیر میں سیاست سے منع کرنے پر باپ بیٹے میں جھگڑا ہوگیا جس کے بعد باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے کو قتل کردیا۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود اگر خیل میں نصیحت کا برا ماننے پر باپ بیٹے کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر والد نور الرحمٰن نے طیش میں آکر اپنے بیٹے عطاء الرحمٰن کو قتل کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بڈھ بیر ضیاء اللہ خان، ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر ناصر فرید خٹک اور تفتیشی افسران نے فوری موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا۔ ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ زنی کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیٹے نے گھر پر PTI کا جھنڈا لگایا جس پر باپ نے غصے میں آکر اپنے بیٹے کو قتل کیا۔ مقتول کے والد کا تعلق اے این پی سے بتایا جاتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button